کیریئر کے عروج پر مجھے کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا، اہم کرکٹر کا انکشاف
- 15, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: سابق پاکستانی کرکٹر عمران نذیر نے اہم انکشاف کر دیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں کھانے میں زہر ملا دیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے کیرئیر کے آغاز پر تھے تو انہیں کھانے میں مرکری پوائزننگ دی گئی، اس زہر نے انہیں نہ صرف بیمار کیا بلکہ ان کا کیرئیر بھی تباہ کردیا۔ عمران نذیر نے بتایا کہ دو میچوں کے بعد ان کی ہڈیاں ظاہر ہونے لگیں، ان کے ڈاکٹر نے انہیں فوری طور پر پاکستان بلایا۔
عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سیریز چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں، جب تمام ٹیسٹ کرائے گئے تو ان میں گٹھیا کی تشخیص ہوئی، یہ بتاتے ہوئے ڈاکٹر کی بھی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس نے ساری رقم اپنے اوپر لگائی لیکن پہلے کی طرح وصولی نہیں ہوسکی۔ بیماری کی حالت میں بھی میں زہر کھانے کی دعا کرتا رہا۔
تبصرے