روس میں صدارتی انتخاب، پیوٹن کا مزید 6 سال صدر منتخب ہونے کا قوی امکان

روس میں الیکشن

نیوزٹوڈے: آج روس میں صدارتی انتخابات کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ عمل تین دن تک جاری رہے گا۔ اس صدارتی انتخاب میں پیوٹن کے مزید چھے سال کے لیے صدر منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔ پیوٹن کے سب سے بڑے مخالف الیگزی نیوالنی 16 فروری کو دنیا کے سب سے سرد خطے سربیا میں انتقال کر گئے تھے۔  اس موقع پر پیوٹن نے اپنے روس کے شہریوں سے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں۔  ایک ویڈیو میں روس کے صدر نے اپنی قوم سے کہا کہ آپ کا ووٹ ہمارے لیے قیمتی ہے اور اس لیے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اگلے تین دنوں میں آپ اپنے ووٹ کا حق استمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشن ہر قصبے ، گاؤں میں کھلے رہیں گے۔ صدر نے کہا کہ پیارے دوستوں! ہم سب روس کے کثیر القومی لوگ ایک بڑا خاندان ہیں۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+