ناریل کے لڈو ، افطاری کے دسترخوان کی مٹھاس بڑھائے

ناریل کے لڈو

نیوزٹوڈے: فروٹ کسٹرڈ اور کھیر تو آپ برسوں سے کھاتے آرہے ہیں، اس سال آپ اپنی افطاری میں ناریل کی مٹھائی بنا کر گھر والوں کا دل جیتے۔ 

اجزاء جانیے:

کھوپرے کا برادہ ایک پیالی، دودھ ایک پیالی، خشک دودھ ایک پیالی، انڈے ایک عدد چینی، ایک پیالی، گھی ایک پیالہ وینیلا ایسنس چند قطرے، اخروٹ اور  بادام سجاوٹ کیلئے۔

ترکیب:

ایک پیالی میں انڈا پھینٹیں اور جھاگ بننے تک اس میں چمچ ہلاتے رہے، اب اس میں چینی شامل کریں اور مزید پھینٹیں۔ اب ایک الگ برتن میں گھی کو پگلا لیں اور اسے تھوڑا ٹھنڈا کریں، اس میں کھوپرے کا برادہ ، چینی ، خشک دودھ ، اور تازہ دودھ شامل کر لیں اور انڈے بھی شامل کر لیں، تمام اجزاء کو یکجا کر کے، لکڑی کی ڈوئی سے مکس کریں۔  اور جب سارا میکسچر اچھی طرح مکس ہو جائے تو اسے دیگچی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں، وقفے وقفے سے ڈوئی چلاتے رہیں اور مکسچر خشک ہونے کے قریب ہو جائے تو اس میں بھنائی کر لیں۔ 

ایک اسٹیل کی ٹرے لے اور اس پر گھی لگا لیں، اس میں سارا مکسچر ڈال دیں اور اسے بیلن کی مدد سے ہموار کریں اور اس کے چھڑی سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ  لیں، اور پیش کرنے سے قبل انہیں بادام کے ٹکڑوں سے سجائیں۔ مزیدار کھوپرے کی مٹھائی خود بھی کھائیں اور گھروالوں کو بھی کھلائیں

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+