آنکھوں کی حرکت سے ٹائپنگ: نئی ٹیکنالوجی دریافت کی تفصیلات جانیے

آنکھوں سے ٹائپ

نیوزٹوڈے: مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک ایسی شاندار ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے لوگ آنکھوں کے ذریعے ہی دیگر افراد سے رابطہ کر سکیں گے یا کمپیوٹر پر ٹائپ کر سکیں گے۔  اس ٹیکنالوجی کو آئی گیز کا نام دیا گیا ہے۔ 

اس ٹیکنالوجی سے آنکھوں کی حرکت سے کسی اسکرین پر ٹائپنگ کی جاسکے گی اور یہ ٹیکنالوجی معذور افراد کے لیے بہترین ثابت ہو گی۔  ایک رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے لیے اے آئی ٹولز اور مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔  اس ڈیوائس کے لیے لوگوں کی آنکھوں کی حرکت سے یہ جاننا ممکن ہو گا کہ وہ کون سا لفظ ٹائپ کروانا چاہتے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق، یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ فونز ، کمپیوٹر اور ٹیبز پر کام کر سکے گی، اور اسے ٹیکسٹ میسجنگ ، ای میل تحریر کرنے ، ویب براؤزنگ ، انٹرنیٹ سرچنگ اور دیگر ایسے تمام مقاصد کے لیے استعما کیا سکے گا جس میں لکھنے کا آپش موجود ہو گا۔ اس ڈیوائس سے آپ ویب براوزر کے کسی بھی بٹن کو کلک کر سکیں گے ، اور آڈیوں والیوم یا برائٹس کو ایڈجسٹ کر سکیں گے۔  البتہ یہ ڈیوائس عام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا ، اس بارے میں کمپنی نے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+