پھول گوبھی کے پکوڑے بنانے کا آسان طریقہ جانیے

پھول گوبھی

نیوزٹوڈے: افطاری کے دسترخوان پر آپ نے بہت سے پکوڑے کھائیں ہوں گے، لیکن گوبھی کے پکوڑے بہت کم گھروں میں بنائے جاتے ہیں۔

 

اجزاء : پھول گوبھی آدھا کلو ، کارن فلور آدھی پیالی ، انڈے کی سفیدی ایک عدد، نمک حسب ذائقہ ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ ، میدہ ایک پیالی، تیل حسب ضرورت۔ 

ترکیب: 

میدہ اور کارن فلور کو ملا کر اس میں نمک، سفید  مرچ، کالی مرچ  اور اجوائن ڈال کر مکس کریں۔ انڈے کی سفیدی کو اتنا ہھیٹیں کہ سخت ہوجائے، اس میں یہ تمام چیزیں ملا کر تھوڑا تھوڑا کر کے ٹھنڈا پانی ڈالیں  اور گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں۔  کڑاہی میں آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ تک گرم کریں، پھر پھول گوبھی علیحدہ کر کے صاف دھو لیں اور تھوڑی دیر خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد آمیزے میں ڈپ کریں اور فرائی کر لیں۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+