ملتان سلطانز کی غیر ملکی خاتون باؤلنگ کوچ روزے رکھنے لگیں
- 18, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: ملتان سلطان کی سپین کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی نے روزے رکھنا شروع کر دیئے۔ ایک انٹرویو میں الیگزینڈرا نے بتایا کہ میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔ الیگزینڈرا کے مطابق، وہ چار بجے کھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد بھوکے رہتے ہیں، اور شام کو روزہ افطار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزہ رکھنا مشکل کام ہے ، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ پیر کو کراچی میں فائنل کے لیے مد مقابل ہونگے۔
تبصرے