پی ایس ایل فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں نے بڑے بیان دیدئیے

پی ایس ایل

نیوزٹوڈے:  پی ایس ایل 9 کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا  ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ان کو اس بات  کی خوشی ہے کہ ان کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں بھر پور جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئی ہے۔  ہماری ٹیم تمام شعبوں میں متوازن ہے لیکن یمیں فائنل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا اور اگر ایسا ہو گیا تو ملتان اور جنوبی پنجاب کے لوگ شاندار نتیجہ دیکھیں گے۔  

اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی ٹیم پر فخر ہے، کہ انہوں نے مشکل لمحوں میں اعصاب پر قابو پاتے ہوئؕے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا ۔  محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میری ٹیم مستقبل میں بھی اسی طرح اپنی پرفامنس کو برقرار رکھیں گی اور ہمیں ملتان سلطان چیمپئین بنائیں گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+