عید سے قبل عوام کے لیے بٌری خبر

آئی ایم ایف

نیوزٹوڈے: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم پیش رفت۔ پاکستان کا آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے کا امکان۔ حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کا وعدہ کر لیا ۔ اس کے علاوہ یکم جولائی سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے ہفتے اسٹاف لیول معائدےکا امکان ہے۔  قرض دہندہ نے $3 بلین کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے جاری حتمی جائزے کے ایک حصے کے طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو سفارش کی ہے کہ کیپٹل گینز ٹیکس (CGT) کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے کرپٹو کرنسیوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

آئی ایم ایف نے آٹھویں شیڈول کے تحت کم کردہ نرخوں کو ختم کرنے اور اس کے تحت اشیا کو معیاری شرح پر لانے کو کہا، سوائے چند ضروری اشیاء جیسے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری تعلیم اور صحت کی اشیاء پر 10 فیصد کی ایک ہی کم شرح پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+