ورک اور رہائشی پرمٹ کا حصول انتہائی آسان، یورپی پارلیمنٹ نے خوشخبری سنا دی
- 18, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: یورپی پارلیمنٹ نے فردِ واحد کے لیے یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں کام اور رہائش کیلیے اجازت نامے کا حصول آسان بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، اس حوالے سے یورپی کونسل کی حتمی منظوری لازم ہے۔ اس کے بعد نئے فوائد نافذ کیے جائے گے۔ نئے قوانین کے تحت ، کام یا رہائش کے لیے جمع کرائے گئی درخواست کا فیصلہ اب چار ماہ کی بجائے تین ماہ میں کیا جائے گا۔ ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد یورپی یونین کے کسی ملک میں ہیں ، انہیں اب پرمٹ کے حصول کی شرط کے طور پر لازمی طور پر اپنے آبائی ملک نہیں جانا پڑے گا۔ پیشہ یا ورک سیکٹر تبدیل کرنے کے لیے اب نئے آجر کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن کافی ہو گا۔
تبصرے