افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے، امریکہ کا ردعمل

افغان سر زمین

نیوزٹوڈے: امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اور امید ہے افغانستان دو بارہ دہشتگردوں کے لیے محفوظ پانہ گاہ نہیں بنے گا۔  افغان سر زمین سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں ہونے والی شہادتوں پر امریکہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ افغان سر زمین سے حملے نہیں ہونے چاہیے، اور پاکستان اور افغانستان اپنے اختلافات ختم کریں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گا نہیں بنے گا۔  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی سفیر نے دو طرفہ پر گفتگو کی جبکہ علاقائی سلامتی پر پاکستانی حکومت کے ساتھ شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+