دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش

دنیا

نیوزٹوڈے:  کیمبریج : دنیا کے شدید سرد جنوبی خطے میں ایک پوسٹ آفس نے نوکری کے لیے آفر دی ہے جس میں ملازم کی ذمے داری خطوط کو ترتیب دینا اور پینگوئینز کو گننا ہے۔ انٹارٹیکا میں موجود پینگوئن پوسٹ آفس کو خطوط چھانٹنے اور پینگوئن گننے کے لیے چار ماہ کی مدت پر تین ملازم درکار ہیں۔ یہ پوسٹ آفس برطانوی ادارے انٹارکٹک ہیریٹیج ٹرسٹ کے زیر انتظام ہے جو گوڈیر جزیرے پر برطانیہ کے پورٹ لاکروئے میں واقع ہے۔ ملازمت کی مدت نومبر سے آئندہ سال 2025 مارچ تک ہوگی۔ ملازمت کے عہدوں میں بیس لیڈر، جنرل اسٹنٹ اور شاپ مینیجر شامل ہے، درخواست دہندگان کو برطانیہ کا شہری ہونا ضروری ہے جبکہ پانچ دوسرے لوگوں کے ساتھ ایک کمرے میں رہنے، کئی دنوں تک فون ، انٹرنیٹ اور نل کے پانی کے بغیر رہ سکتا ہو ۔ پینگوئن پاسٹ آفس ہر سال 80,000 خطوط اور پوسٹ کارڈز کا انتظام سھنبالتا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+