پی ایس ایل اور ویمن آئی پی ایل کی انعامی رقم کا موازنہ ، کس کی رقم زیادہ؟
- 20, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان سپر لیگ اور انڈیا کی ویمن پریمیئر لیگ کی انعامی رقوم کا موازنہ ہونے لگا۔ پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو ویمن پریمیئر لیگ کی فاتح رائل چیلنجز بنگلور سے کم انعامی رقم ملنے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل کی ٹیم کو ویمن پریمیئر لیگ سے کم انعامی رقم ملی ، جس کے بعد حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ انعامی رقم ملی جو بھارتی 4.13 کروڑ بنتی ہے جبکہ ویمن پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم کو بھارتی 6 کروڑ روپے ملے ہے۔
تبصرے