کیا پکانے سے پہلے مرغی کے گوشت کو دھونا چاہیے؟
- 21, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: مرغی کا گوشت دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن کے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ پے کہ اس کو دھونے سے اس کے خطرناک پیکٹریا ہر جگہ پھیل سکتا ہے۔ تو دھونے کی بجائے اس کو تیز آنچ میں پکانا زیادہ بہتر ہے۔ آلودگی اور درست درجہ حرارت میں کھانا نہ پکانے کو خوراک سے پھیلنے والی بیماریوں کی اہم ترین وجوہات قرار دیا جاتا ہے۔ چکن کے گوشت میں Campylobacter اور Salmonella جیسے طرناک بیکٹریا موجود ہوتا ہے۔ اس خطرناک بیکٹریا سے ہیضہ ، بخار، آنتوں کے امراض اور پیٹ درد جیسے مسائل سامنے آسکتے ہے۔
دھونے کے علاوہ کیا کرنا چاہیے؟
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مرغی کے گوشت کو نلکے کے پانی سے دھونا بھی خطرناک ہے کیونکہ اس کے پانی کے ذرات ہر جگہ پھیل جاتے ہیں، جس میں بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ دھوئے بغیر پکا نہیں سکتے تو اسے سنک یا پیالے میں دھونے کی کوشش کریں۔ اور دھونے کے بعد اردگرد اچھی طرح صاف کریں اور اپنے ہاتھ صابن سے دھو لیں۔
تبصرے