دال کباب کے ساتھ اپنی افطار کو خاص بنائیں
- 21, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: کالی مسور کی دال تو آپ سب سے نے کھائی ہو گی لیکن کیا آپ نے کبھی مسور کی دال کے کباب بنائے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے لیے مسور کی دال کے کباب کی مزیدار اور لذیذ ریسیپی لے کر آئے ہے جسے کھا کر آپ شامی کباب بھول جائیں گے۔
درکار اجزاء:
-
مسور دال ڈیڑھ کپ
-
پیاز 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)
-
ہری مرچ 4 عدد (باریک کٹی ہوئی)
-
گاجر 4 چمچ (باریک کٹی ہوئی)
-
ہرا دھنیا
-
انڈا ایک عدد
-
بریڈ کرمز ½ کپ
-
لال مرچ 2 چمچ
-
ہلدی ½ چمچ
-
کالی مرچ ½ چمچ
-
زیرہ ½ چمچ
-
نمک حسبِ ذائقہ
-
تیل (فرائی کے لئے)
ترکیب: سب سے پہلے دال کو دھو کر پانی ڈالر کر ابال لیں، اس کے بعد اسے ہلکا سے گرینڈ کر لیں (دال کو زیادہ گرینڈ نہیں کرنا)۔ اب اسے ایک پیالے میں نکال لیں اور بتائی ہوئی اجزاء شامل کر دیں اور اچھے سے مکس کریں اور اس کے کباب بنا لیں ، اب اسے گرم تیل میں فرائی کریں اور آپ کے مزے دار کباب تیار۔
تبصرے