پرویزالٰہی کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ

پرویزالٰہی

نیوزٹوڈے:  پرویز الہی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی میڈ یکل رپورٹ مظر عام پر آگئی۔  رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ واش روم میں گرنے سے وزیر اعلی کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جیل میں پرویز الہی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا۔ گرنے سے ان کے ماتھے میں بھی چوٹ آئی ہے ۔ ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان ہے۔ ان کے بائیں بازو اور آنکھ پر بھی چوٹ لگی اور ان کا بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے۔  ڈاکٹرز نے پرویز الہی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+