امریکا میں پہلی بار حیران کر دینے والا کامیاب تجربہ

سور کا گردہ

نیوزٹوڈے:  امریکہ میں پہلی بار زندہ انسان میں  سور کا گردہ لگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں سرجنز کی ٹیم نے ایک زندہ انسان میں سور کا گردہ لگا کر طبی میدان میں نئی ​​تاریخ رقم کردی ہے۔ پچھلے ہفتے یو ایس جنرل ہسپتال میں ایک 62 سالہ شخص کے گردے کی خرابی کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک سور کا گردہ چار گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ ہسپتال کے حکام کے مطابق ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال ہونے والے سور کے گردے کو جینیاتی طور پر تبدیل کیا گیا تھا تاکہ نقصان دہ سور کے جینز کو نکال کر اسے انسانی جین سے تبدیل کیا جا سکے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے جلد فارغ کر دیا جائے گا۔


 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+