افطاری کے لیے فش کٹلس کی ترکیب جانیے

فش کٹلس

نیوزٹوڈے: جانیے فش فرائے کی آسان ریسیپی:

اجزاء: 

  1. فش فلے آدھا کلو

  2.  نمک حسب ذائقہ

  3.  کالی مرچ تین عدد

  4.  ابلا اور کچلا آلو ایک عدد

  5.  انڈے دو عدد

  6.  باریک کٹا لہسن تین جوئے

  7.  باریک کٹی ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا

  8.  باریک کٹی ہری مرچ ایک عدد

  9.  لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ

  10.  باریک کٹی پیاز ایک عدد

  11.  کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ

  12.  بریڈ کرمبز حسب ضرورت

  13.  تیل شیلو فرائی کے لئے

ترکیب: ایک برتن میں آدھا کلو فش فلے لیں اُس میں حسب ذائقہ نمک، تین عدد کالی مرچ  اور تھوڑا سا پانی ڈال پکنے کیلیے رکھ دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے ہٹا لیں، اس میں سے کالی مرچ کے دانے نکال لیں۔ اب مچھلی کو اچھی طرح کچل لیں، اس میں ایک عدد ابلا اور میش کیا ہوا آلو ۔ ایک عدد انڈا، تین جوئے باریک کٹا لہسن ، آدھا انچ کا ٹکڑا باریک کٹی ادرک، ایک عدد ، کئی ہوئی باریک ہری مرچ ، ایک کھانے لیموں کا رس ، ایک کٹی ہوئی پیاز ، نمک اور کھانے کا چمچہ ہرا دھنیا ڈالر کر اچھی مکس کریں۔ اب اس آمیزے کے کٹلس بنا لیں اور پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کے بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں اور گرم تیل میں ہلکا فرائے کرلیں، یہاں تک کے گولڈن براؤن ہو جائیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+