نہار منہ نمکین پانی پینے کے حیران کُن فوائد
- 26, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 12 گلاس پانی پینا تجویز کیا جاتا ہے، جس سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہماری زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کے لیے ہم گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں ، اسی طرح صحت کے لیے بھی بہت سے ایسے ٹوٹکے ہیں جن کا استعمال آپ کی صحت کو بغیر کسی نقصان کے فائدہ پہنچاتا ہے۔
نمک نیم گرم پانی پینے سے نزلہ زکام اور الرجی کی وجہ سے گلے کی خراش سے بھی نجات ملتی ہے لیکن اس کے اور بھی بہت سے بیش بہا فوائد ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت ک برقرار رکھنے کے لیے اس جادوئی پانی کو بنانے کے لیے پنک سالٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دن بھر کے لیے آپ کے جسم کو مطلوب الیکٹرولائٹس مہیا کرے گا۔
ایک تحقیق کے مطابق نمک کا پانی بلغم کو ختم کرنے ، سوزش کم کرنے اور تکلیف کم کرنے ،جس سے بپھیپڑے اچھا کام کرتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔
تبصرے