رمضان اسپیشل: کیا کبھی آپ نے بیسن سے بنی سبزی کھائی ہے؟ ترکیب جان لیں

بیسن کی سبزی

نیوزٹوڈے:  بیسن سے بنی سبزی کی آسان ترکیب:

اجزاء: 

  1. بیسن دوکپ

  2.  آٹا آدھا کپ

  3.  پیاز 4/1 کپ

  4.  ہرا دھنیا حسب ضرورت

  5.  تیل دو کھانے چمچ

  6.  زیرہ ایک چائے کا چمچہ

  7.  لال مرچ ایک چائے کا چمچہ

  8.  نمک ایک چائے کا چمچہ

  9.  ہری مرچیں چھ عدد

  10.  کلونجی ایک چٹکی

ترکیب: 

سب سے پہلے بیسن میں آٹا ، زیرہ ، نمک ، لال مرچ، پیاز ، کلونجی ، ہری مرچ، اور تیل شامل کر لیں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔  اب اس کی روٹی بنا کر گول گول ٹیکہ نکال لیں ، چاہیں تو بیک کریں یا تیل میں فرائی 

گریوی کے لیے: 

اس میں پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک، کٹی لال مرچ، کڑھی پتے، ہرا دھنیا، ہری مرچ، کٹی کالی مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

تیار ٹکیہ کری میں شامل کرکے مکس کریں اور دم چھوڑ دیں تو گرم گرم سرو کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+