پیٹرول مہنگا کرنے کے فوری بعد اوگرا کا عوام کو بڑا ریلیف
- 01, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: اپریل 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 6.45 فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں ایل پی جی کی قیمت 256 روپے سے کم کر کے 250 روپے فی کلوگرام کر دی گئی ہے۔
تبدیلیوں کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2,954 روپے ہے۔ اسی طرح کی پیشرفت میں، وفاقی حکومت نے اپریل 2024 کی پہلی ششماہی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے کا اضافہ کیا۔
تبصرے