سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟ وزیراعلیٰ سندھ
- 01, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ، گھوٹکی، جیک آباد اور سکھر میں بدامنی ہے، ان علاقوں میں خطرناک اسلحہ قبائلی تنازعات کی وجہ سے جمع ہوا ہے، سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ڈاکووٗں کے باس ملٹر طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے۔؟ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہم پر الزام لگاتے تھے کہ ہم سیاسی لوگ ہے ، امن و امان کو بہتر نہیں کر رہے ، تو نگران حکومت نے چھے ماہ میں کون سی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا؟
انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلی حکومت سے ملٹری اسلحہ کی درخواست کی تھی ، اور اب بھی ہم ملٹری اسلحہ کے لیے درخواست کریں گے، ہمارے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں، سمجھ نہیں آرہا یہ ڈاکوؤں جدید اسلحہ کہا سے لا رہے ہے
تبصرے