توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل

عمران خان

نیوزٹوڈے:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی عدالت کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت کی، جس میں عمران خان کے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔ علاوہ ازیں عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم بھی دے دیا۔ ان کی سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+