نفرت کا شربت کی خاص ترکیب

نفرت کا شربت

نیوزٹوڈے:  بھارت اور اس کے شہر کا دارالخلافہ نئی دہلی ہے، جہاں "نفرت کا شربت" کے نام سے منفرد شربت نے دھوم مچائی ہوئی ہے، جو کئی فلیورز کے ساتھ دستیاب ہے۔  یہ شربت فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس مشروب کا نام "نفرت کا شربت ' رکھنے کا خیال اس وجہ سے آیا کہ جہاں محبت ہوتی ہے وہاں نفرت بھی ہوتی ہے۔ اور اس کا نام ایسا مشہور ہوا کہ ہر کوئی اس کا دیوانہ ہو گیا۔

اجزا: 

  1. ٹھنڈا دودھ 500 ملی لیٹر 

  2. ونیلا ایسنس ، دو چمچ 

  3. چینی ، ڈھائی چمچ 

  4. چھلکے کے بغیر سیب ، ایک عدد

  5. ڈرائی فروٹ :حسب ضرورت 

  6. فوڈ کلر : دو قطرے 

بنانے کا طریقہ 

دودھ اور چینی کو ایک برتن میں ڈال کر مکس کریں، اس کے بعد اس میں ونیلا ایسنس ، فوڈ کلر، ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔  جب یہ سب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو پھر سیب کا چھلکا اتارنے کے بعد اسے رگڑیں، اس میں دودھ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں اور برف کے کیوب شامل کریں۔ سب سے آخر میں ڈرائی فروٹ شامل کریں اور مہمانوں کو پیش کریں۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+