سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کسے صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی، رانا ثنا اللہ کا انکشاف

رانا ثناءاللہ

نیوزٹوڈے: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق چیئر مین پی ٹی آئی نے کوشش کی کہ اپوزیشن کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے ۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ 2014 میں ایک پراجیکٹ لانچ ہوا جس کا دھرنوں سے آغاز ہوا۔  رانا ثناءاللہ نے کہا 2017-18 میں حکومت کو غیر مستحکم کیا گیا ۔ اور 2018  کے انتخابات کو مینج کر کر پی ٹی آئی چیئر مین کو وزیر اعظم بنایا گیا لیکن وہ پراجیکٹ مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا بلکہ لانے والوں کو ہی گلے پڑ گیا اور اس کے بعد اس کو گرانے کا پراجیکٹ شروع ہوا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چھے ججز نے مبہم خط لکھا ، اس ملک کی بہتری کے لیے شہباز شریف نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی جبکہ سابق چئیر مین پی ٹی آئی نے کہا میں نے تم لوگوں کو چھوڑنا نہیں بلکہ جیلوں میں ڈالوں گا۔ انہوں نے کاہ اگر یہ فتنہ نہ ہوتا ، لیڈر ہوتا تو ہمرے ساتھ بیٹھ جاتے ، ہمارے خلاف اس نے مقدمات بنائے جس میں ہمیں سزائے موت ہو سکتی تھی۔  عمران خان کی کوشش تھی اپوزیشن کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے ، اس پر اسٹیبلشمنٹ نے اس کا ساتھ نہیں دیا جس کے بعد لڑائی شروع ہوئی۔ 
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+