فش ٹیمپورا کی ترکیب جانیے
- 04, اپریل , 2024
کیا آپ نے کبھی مچھلی کا ٹیمپورا کھایا ہے؟ اگر نہیں تو آج اپنہ افطاری میں اس کو ضرور بنائے۔
اجزاء :
رہو مچھلی کے لمبے ٹکڑے آدھاکلو
پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل تلنے کیلئے
کھیرا‘ ہری پیاز‘
سلاد پتے سجانے کیلئے
آمیزے کے اجزاء:
انڈہ ایک عدد
بیکنگ پاؤڈر آدھاچائے کا چمچ
کارن فلور 2کھانے کے چمچ
میدہ 3کھانے کے چمچ
ٹھنڈا پانی حسب ضرورت
تیل آدھی پیالی
ترکیب:
ایک برتن میں تمام اجزاء کو مکس کرلیں، مچھلی پر آمیزے کے اجزاء لگاکر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی تیل میں ڈال کر تل لیں فش ٹیمپورہ تیار ہے۔ گرم گرم چپاتی کے ہمراہ پیش کریں-
تبصرے