رونالڈو نے متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کر دیا

رونالڈو

نیوزٹوڈے:  مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں نئے کاروبار کا آغاز کر دیا۔ انٹرنینل میڈیا کے مطابق، پرتگال سے تعلق رھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے کھانے کے شوقین مداحوں کے لیے ابوظہبی میں ریستوران کھول لیا، جہاں لوگ اطالوی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔  

کھلاڑی نے اپنے ریسٹورنٹ کا نام "ٹوٹو" رکھا ہے۔ رونالڈو کے ریستوران کا ماحول جدید طرز پر کافی آرام دہ ، نفیس اور رومانوی بنایا گیا ہے تاکہ وہاں آنے والوں کو ایک سا احساس ہو سکے۔  یہ ریستوران اطالوی کھانے فراہم کرے گا جس کے مینیو میں پیزا، مچھلی ، ہاتھ سے بنا پاستا اور گوشت شامل ہے۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+