ہری مرچ قیمے سے عید کی خوشیاں دوبالا کریں
- 05, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے : ہری مرچ قیمہ بنانے کا آسان طریقہ جانیے:
-
اجزاء: قیمہ 2/1 کلو
-
پیاز دو عدد
-
ہری مرچ چھ عدد
-
ٹماٹر تین عدد
-
لہسن ادرک دو کھانے کا چمچ
-
نمک حسب ذائقہ
-
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
-
ہلدی 2/1 چائے کا چمچ
-
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
-
دھنیا ایک چائے کا چمچ
-
سالن مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
پیاز کو باریک کر کے 2/1 کپ میں فرائی کریں ، پیاز براون ہوجائیں تو لہسن ادرک پیسٹ ، چوپ ٹماٹر، نمک، مرچ ، ہلدی ، دھنیا ، گرم مصالحہ ، سالن مصالحہ شامل کریں ان میں قیمہ شامل کریں اور بھونیں۔ قیمہ بھون جائے تو ایک کچا پیاز گول کاٹ کر ڈالیں اور چار کھانے کے چمچ تیل لے کے اس میں ہری مزچ ، زیرہ کڑکڑاکر قیمہ میں شامل کریں اور دم دیں۔ مزیدار ہری مرچ قیمہ تیار ہے۔
تبصرے