دوران ورزش ہیڈ فونز پر ’تلاوت قرآن‘ سننا کیسا ہے؟ علمائے کرام کی وضاحت
- 06, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: امریکا میں مقیم پاکستانی نے علما سے سوال کیا کہ ، میں جم میں وزرش کرنے کے دوران ہینڈ فری لگا کر تلاوت سنتا ہوں، وہاں پیچھے تیز آواز میں گانے چل رہے ہوتے ہیں لیکن میں تلاوت سن رہا ہوتا ہوں تو کیا یہ عمل ٹھیک ہے؟ اس کے جواب میں مفتی قادری نے بتایا کہ حکم ربی ہے کہ جب بھی قرآن پڑھا جائے تو خاموش رہو اور غور سے سنو، لہذا تلاوت قرآن کی بجائے کوئی اور ذکر اذکار کی آڈیو لگائیں تو بہتر ہے۔ انہوں نے صارف کو خوب سراہا کہ یہ نیت تو بہت اچھی ہے، علماء کے نذدیک یہ عمل نامناسب ضرور ہے لیکن گناہ نہیں ہے۔
اس حوالے سے شعیہ عالم دین کا کہنا تھا کہ فقہ جعفریہ میں یہ معاملہ تھوڑا مختلف ہے، انہوں نے بتایا کہ ایسی حالت میں حمد نعت یا کوئی دعائیں اور مناجات حتی کے قرآن بھی ترجمے کے ساتھ سن سکتے ہے۔
تبصرے