ناصر جمشید نے 7 سال بعد غلطی پر معافی مانگ لی

ناصر جمشید

نیوزٹوڈے:  سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے سات سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔  ناصر جمشید کو پی اہس ایل اور بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے کیس میں دس سال کی پابندی کا سامنا ہے، اس کے علاوہ برطانیہ میں انہیں سترہ ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی۔ ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جو اپنے کیریئر کے ساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کر پاؤں گا ، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔ 

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کروں گا، میری کوشش ہو گی کہ بیٹی کو بھرپور موقع دے سکوں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+