اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو نقصان کیا ہو گا ؟ آصف زرداری نے خبر دار کر دیا

آصف زرداری

نیوزٹوڈے:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کرنا ہوتی ہے، اگر ہم سب آپس میں ہی لڑتے رہے تو نقصان عوام کا ہو گا وہ پس جائیں گی۔ لاڑکانہ خداگڑھی بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آج تاریخ میں بے نظیر بھٹو بول رہی ہے ، بی بی جو فرض چھوڑ کر گئی وہ ادا کر دیا گیا ہے، انہوں نے اپنی وصیت میں کہا تھا یہ ہمارا حق سھنبالے گا۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ پہلی بار بھی کارکنان کی طاقت کے ساتھ صدر بناتھا اور آج بھی آپ کی ہی طاقت سے صدر مملکت بنا ہوں، یہ ضروری نہیں ہے کہ پاکستان غریب ملک رہے۔ اللہ پاک نے اس ملک کو سب کچھ دیا ہے ، ہم پر فرض ہے ہم ہر چیزکو سھنبالے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں لوگوں نے پاکستان کو نقصان کیا ، تمام سیاستدانوں کو چاہیے کہ ملک کی خدمت کریں

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+