اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
- 16, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں سو انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں سو انڈیکس نے عید تعطیلات کے بعد ہوئے پہلے روز کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے کیا۔
کاروباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس کی ریڈنگ 70 ہزار سے نیچے 69 ہزار 914 بھی رہی تاہم کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس نے 229 پوائنٹس اضافے سے 70 ہزار 544 پوائنٹس پر کیا۔ کاروباری دن میں سو انڈیکس 694 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 55 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو رواں سال گیارہ جنوری کے بعد بلند ترین رہا جبکہ کاروبار کا حجم 21 ارب 98 کروڑ روپے رہا۔
تبصرے