پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ
- 16, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں سونے کے نرخوں میں مسلسل دوسرے روز بھی جاری کاروباری ہفتے میں اضافہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے ساتھ 249700 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے سے 214077 روپے پر بند ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2371 ڈالر پر بند ہوئی۔ہفتے کے پہلے کاروباری دن مقامی مارکیٹ میں زرد دھات کی قیمت 800 روپے کے اضافے کے بعد 247,300 روپے تک پہنچ گئی۔ پیر کو 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 212,020 روپے ہوگئی۔ مزید برآں، 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 194,351 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے