دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات کی نئی فہرست جاری

سیاحت

نیوزٹوڈے: رواں سال سیاحت کے لیے 30 ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اس بار 2 عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں۔ امریکی میگزین سی ای او ورلڈ کی ٹاپ 30 ممالک کی فہرست میں 2 عرب ممالک شامل ہیں جو اپنے منفرد تنوع اور بھرپور تجربات کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ میگزین نے 295,000 افراد سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ 72.15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا۔ یونان 67.22 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انڈونیشیا تیسرے، پرتگال چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں بھارت 9ویں، برطانیہ 12ویں، امریکہ 14ویں، مالدیپ 17ویں اور فلپائن 26ویں نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات 10ویں اور مصر 24ویں نمبر پر ہے۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+