پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس

نیوزٹوڈے: پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا اور کئی شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندی برقرار رکھنے اور اسے 3 ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہوگیا پابندی میں توسیع کی سفارش عالمی ادارہ صحت کی پولیو سے متعلق ہنگامی کمیٹی نے کی تھی۔ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+