سلمان خان کے گھر فائرنگ کیلئے کتنی رقم دی گئی؟ پولیس تحقیقات میں انکشاف
- 18, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے دوران حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں ملوث ملزم کو ہریانہ سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس شخص نے لارنس بشنوئی گینگ اور شوٹروں کے درمیان رابطے کا کام کیا جبکہ شوٹر وکی گپتا، 24، اور ساگر کمار، 21، پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر ساگر کمار اور اس کے ساتھی وکی گپتا دونوں کو مبینہ طور پر شوٹنگ کرنے کے لیے 4 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی جس میں سے ایک لاکھ روپے پیشگی ادا کیے گئے تھے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا مقصد صرف سلمان خان کو ڈرانا تھا انہیں مارنا نہیں تھا۔
تبصرے