اسٹاک ایکسچینج نے پھر 71 ہزار کی حد عبور کر لی ، ڈالر بھی سستا
- 22, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، انڈیکس ایک بار پھر 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا جب کہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 491 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 71 ہزار 401 کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کی کمی سے 278 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔
تبصرے