لیگی کارکن کی ہلاکت معاملہ ،مریم نواز کا اہم بیان آگیا
- 22, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نارووال میں لیگی کارکن کی ہلاکت پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی بھی صورت برادشت نہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے لیگی کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نارووال میں جاں بحق ہونے والے لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں بدلنا معاشرے کے لیے بڑا نقصان ہے۔ .انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں، سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی سطح پر لانے والے اصل قوم کے دشمن ہیں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی انتخاب کے دوران سیاسی کارکن کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نارووال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او نارووال کو ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے