نیا کپتان کون؟

کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان

نیوز ٹوڈے :  وائٹ بال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا، اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی نے ناموں کی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی ہیں۔

بابر اعظم نے گزشتہ سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کے لیے کپتان بنایا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کو رواں سال جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ تک قیادت سونپی گئی تھی تاہم اپنے پہلے ٹیسٹ میں انہیں دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سیریز میں چار ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں پی ایس ایل 9 میں ان کی قیادت میں دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کی کارکردگی اتنی خراب رہی کہ وہ 10 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت کے لیے شاہین شاہ اور محمد رضوان کے ساتھ سابق کپتان بابر اعظم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے تاہم کپتان کی تقرری سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ خبر گزشتہ روز سامنے آئی تھی، پی سی بی حکام نے قیادت کے لیے بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+