بابر اعظم کو قیادت سے ہٹانے اور پھر واپس لانے کا فیصلہ بھی مثالی نہیں ہے
- 23, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : اظہر علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی میں کوئی مسئلہ نہیں، انہیں قیادت سے ہٹا کر دوبارہ واپس لانے کے فیصلے کو مثالی نہیں سمجھا جا سکتا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ بابر اعظم کی بطور بلے باز کارکردگی اچھی تھی، ان کی قیادت کے دوران بھی ان کی بیٹنگ میں تسلسل رہا، اگر آپ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے تو کوئی حرج نہیں، کئی دوسرے کپتان بھی میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی میں کوئی مسئلہ نہیں، قیادت کے حوالے سے جو بھی ہوا اچھا نہیں تھا، انہیں ہٹا کر دوبارہ واپس لانے کے فیصلے کو آئیڈیل نہیں سمجھا جا سکتا، امید ہے کہ اب ٹیم ان کا ساتھ دے گی اور ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تلخی نہیں ہو گی۔
تبصرے