سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی

سونے کی قیمت

نیوز ٹوڈے : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست کمی دیکھی گئ- آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں  7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2289 ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+