الرٹ: بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات جانیے
- 24, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے: ناخن نہ کاٹنے کے بے انتہا نقصانات ہیں بالخصوص چھوٹے بچوں کے لحاظ سے جن کے مدافعتی نظام نشونما کے مراحل میں ہوتے ہیں۔ درج ذیل کچھ نقصانات کا ذکر کیا جارہا ہے جو کہ غفلت کا نتیجہ ہو سکتے ہیں:
جلد کی جلن:
چہرے کے ارد گرد اور دیگر حساس جگہوں پر جلن لمبے ناخن کا نتیجہ ہے۔ لالی، سوزش اور تکلیف جلد کو لمبے ناخنوں سے کھرچنے یا رگڑنے کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔
انفیکشن کا خطرہ:
گندگی، بیکٹیریا اور دیگر جراثیم لمبے ناخنوں میں گھرکر لیتے ہیں جس سے انفیکشن کا خطرہ دُگنا ہو جاتا ہے۔
سرگرمیوں میں تنگی:
لمبے ناخن بچوں کو چیزیں پکڑنے اور برتن استعمال کرنے میں خلل پیدا کر سکتے ہیں۔
اندر کی جانب ناخن کا بڑھنا:
ناخنوں کی غیر ضروری لمبائی سے اکثر وہ ارد گرد کی جلد میں بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ غفلت کی صورت میں یہ درد، سوجن اور انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔
ناخن کاچبانا:
لمبے ناخنوں والے بچے ناخن کاٹنے کے لیے دانتوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس سے ناخن کو نقصان اور منہ سے انگلیوں تک بیکٹیریا کی منتقلی باآسانی ممکن ہے۔
تبصرے