یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 26, اپریل , 2024
نیوزٹودے: عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 4.30 ڈالر کی کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 104.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جس کے بعد پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تبصرے