تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق

تربوز کا زیادہ استعمال

نیوز ٹوڈے :  گرمی کی لہر محسوس ہوتے ہی سٹالز پر جگہ جگہ تربوز فروخت ہو رہے ہیں، 92 فیصد پانی ہونے والے تربوز گرم موسم میں بہترین انتخاب تصور کیے جاتے ہیں۔   یہ ایک عام خیال ہے کہ تربوز میں موجود غذائی اجزاء صحت کے مسائل کا باعث نہیں بن سکتے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

تربوز ان لوگوں کے لیے خطرناک ہے جو بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں 14 فیصد امریکی نوجوان گردے کی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں لہٰذا ایسے نوجوانوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ تربوز کی مقدار کا خیال رکھیں۔
تربوز میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار گردوں کی دائمی بیماری (CKD) میں مبتلا افراد کے لیے نقصان دہ ہے، یہ ایسی حالت ہے کہ یہ گردوں کی خون کو فلٹر کرنے اور انسانوں میں فضلہ نکالنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
 تربوز کے ایک چھوٹے ٹکڑے میں 320 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے اور 15 سے 17.5 انچ کے ٹکڑے میں 5,060 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جو کہ روزانہ کی تجویز کردہ مقدار کا نصف ہے۔

تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+