بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا
- 29, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ باؤنڈریز لگانے والے کھلاڑی بن کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم نے آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسٹرلنگ نے 136 اننگز میں 407 باؤنڈری لگائی تھی لیکن بابر اعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران 107ویں اننگز میں پانچویں باؤنڈری لگا کر اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تبصرے