ٹی20ورلڈکپ 2024، پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،سابق انگلش کپتان کی پیشگوئی

انگلش کپتان کی پیشگوئی

نیوزٹوڈے: سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے بارے میں اہم پیش گوئی کردی۔سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کیا۔

. انہوں نے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیا۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشن میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گی۔ دوسری جانب آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے میچز اسی شہر میں کرانے کی تجویز آئی سی سی کو بھیج دی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+