دنیا کا تیز ترین انسان نما روبوٹ تیار ہے
- 02, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : دنیا کا تیز ترین انسان نما روبوٹ تیار ہے۔لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ابھی تک ہمیں ہرانے میں کامیاب نہیں ہوا، کم از کم ابھی تک نہیں۔مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی سے لیس، Unitree H1 Evolution ورژن 3.0 نامی روبوٹ 7.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے جو کہ موجودہ دور کے دیگر روبوٹس کے مقابلے میں متاثر کن ہے۔
یہ روبوٹ دوڑنا، چھلانگ لگانا، سیڑھیاں چڑھنا، سامان اٹھانا اور ناچنا جیسی سرگرمیاں انجام دے سکتا ہے۔تاہم تیز رفتاری سے دوڑتے ہوئے اس کی چال کچھ عجیب محسوس ہوتی ہے۔
5 فٹ 11 انچ لمبے روبوٹ کا وزن 50 کلو گرام سے بھی کم ہے۔اسے تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ انسانوں جتنی چھلانگ لگا سکتا ہے اور 30 کلو گرام تک وزنی اشیاء کو اٹھا سکتا ہے۔
اسی طرح، یہ اپنا توازن برقرار رکھ سکتا ہے اور دھکیلنے پر خود کو اٹھا سکتا ہے۔اس کے سر میں نصب کیمروں اور دیگر سینسرز کی بدولت یہ پوری دنیا میں گھومنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔کمپنی نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں کہ روبوٹ کو عام لوگوں کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے