چین میں بارشوں سے مرکزی شاہراہ میں شگاف پڑنے سے متعدد گاڑیاں کھائ میں جا گریں

نیوز ٹوڈے :  چین میں طوفنی بارشوں کی وجہ سے ہائی وے کا ایک بڑا حصہ بہہ جانے کی وجہ سے بننے والے گڑھے میں گر کر 48 افردا کی جانیں چلی گئیں - چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی " ژنہوا" کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوبی صوبہ (گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو) کی مرکزی سڑک کا ایک بڑا حصہ شدید بارشوں کی وجہ سے بہہ گیا اور سڑک میں ایک بہت بڑا شگاف بن گیا - جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں الٹ کر 59 فٹ گہری کھائی میں جا گریں ـ کھائی میں گرنے سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور متعدد گاڑیاں جل گئیں - گاڑیوں کو کرین کے ذریعے کھائی سے نکالا گیا -

اسی افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے - اس حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 8 مزید افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے - جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ـ گہری کھائی میں گرنے سے کئی افراد کے اعضاء ان کے جسموں سے الگ ہو گۓ ہیں - ترجمان ریسکیو آپریشن کے کا کہنا ہے کہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے سلسلہ کی وجہ سے ہائی وے کا بڑا حصہ بہہ جانے سے سڑک میں شگاف بن گیا ، جس سے یہ حادثہ پیش آیا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+