عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں جاری نسل کشی کے کیس میں ترکیہ کا اہم فیصلہ

     نیوز ٹوڈے : فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں چلنے والے کیس میں ترکیہ بھی فریق بن گیا ـ "نجی ٹی وی کی رپورٹ" کے مطابق انڈونیشین وزیر خارجہ (ریتنو مراسودی) کے ساتھ مل کر  میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ ترکیہ کے وزیر خارجہ (ہاکان فیدان) نے  جنوبی افریقہ کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف چلاۓ گۓ مقدمے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے ـ 

       ترک وزیر خارجہ کے مطابق قانونی نکات پر کام مکمل ہوتے ہی ہم عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست جمع کرا دیں گے ـ تاکہ اس سیاسی فیصلے پر عمل درآمد کرایا جا سکے ـ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ 'ترکیہ ہر صورت فلسطین کی مظلوم عوام کی حمائت جاری رکھے گا' ـ جنوبی افریقہ نے 7 اکتوبر سے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوۓ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف کیس دائر کیا تھا ـ عالمی عدالت انصاف نے غزہ کی معصوم عوام کی نسل کشی  کے اقدامات کو روکنے کا حکم دیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+