کولمبیا نے غزہ میں جاری نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں جاری جارحیت کی وجہ سے اسرائیل عالمی سطح پر اکیلا ہوتا جا رہا ہے - شروع میں اس جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دینے والے ملک بھی آہستہ آہستہ اس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں - کولمبیا نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے- بدھ کے روز مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں (کولمبیا کے صدر گسٹا وپیٹرو) نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے جمعرات سے اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا-

کولمبیا کے دارلحکومت (بوگوٹا شہر کے درمیان میں موجود بولیوار اسکوائر) پر جمع ہزاروں افراد سے خطاب کے دوران کولمبیا کے صدر نے کہا کہ 'غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اس پر پوری دنیا خاموش بیٹھ سکتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے اس لیے جمعرات سے ہم اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات کا خاتمہ کر دیں گے-کولمبیا کے صدر نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ 'خوراک کا انتظار کرتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہاتھوں 100 کے قریب فلسطینی مارے گۓ - ہمارے مطابق یہ نسل کشی ہے اور اس سے ہمیں ہولو کاسٹ کی یاد آتی ہے - اس لیے ہم نے اسرائیل سے ہر قسم کے ہتھیاروں اوران کے پرزہ جات کی خریداری بند کر دی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+