10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑی کمی
- 09, مئی , 2024
لاہور: پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے بتایا کہ لاہور ڈویژن میں آٹے کی قیمتوں میں 500 سے 600 روپے کی واضح کمی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق، لاہور میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے، فیصل آباد میں 830 روپے، سرگودھا میں 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ وزیر نے بھی انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت نے دوسرے ماہ بھی گندم درآمد کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
ساہیوال ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے، گجرات میں 850 روپے، ڈی جی خان میں 860 روپے اور بہاولپور میں 870 روپے میں مل رہا ہے۔ وزیر خوراک نے اظہار خوشی کیا کہ دس کلو آٹے کا تھیلا گوجرانوالہ میں 900 روپے، ملتان میں 900 روپے، راولپنڈی میں 900 روپے میں دستیاب ہے۔
تبصرے